اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

امریکی شہری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر مارخور کا شکار کر لیا

چترال(اے ون نیوز) چترال میں امریکی شکاری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر سیزن کے پہلے مارخور کا شکار کر لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے مطابق امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔جو پاکستانی روپے میں 7کروڑ53لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

رونالڈ جوویٹن نے اتوار 8 دسمبر کو وائلڈ لائف حکام کی زیرنگرانی شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا، شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49.5 انچ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button