
پشاور(اے ون نیوز) پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی، عدالت کا وقت تین یا چار بجے تک ہے، سوال یہ ہے کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی.
عمر ایوب نے مزید کہا پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا گیا ہے، ہم کسی سے ڈرنے یا دبنے والے نہیں ہیں،مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہے.
لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں، نہیں تو نہ کریں.