اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بینظیرزندگی،بے نظیر شہادت، 17ویں برسی آج منائی جارہی ہے

لاہور( اے ون نیوز)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی آج ( جمعہ) کے روز گڑھی خدا بخش بھٹو میں منائی جا رہی ہے۔

برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔برسی میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

برسی کے سلسلہ میں ملک بھر میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی جس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔پروگرام کے مطابق برسی کی تقریبات کا آغاز 27 دسمبر کومحترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مزار پر چادریں چڑھانے اور فاتحہ خوانی سے ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button