اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکرکٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی

راولپنڈی (اے ون نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، شاندار کھیل پیش کرنے پر فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود بلے بازی کرنے آئے۔

دونوں اوپنرز نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے پاور پلے میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی، میچ کے 7 ویں اوور میں 57 کے مجموعی سکور پر محمد رضوان کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے انہوں نے 18 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

ان کے بعد بیٹر رلی روسو نے شان مسعود کا تھوڑی دیر ساتھ دیا اور 99 کے مجموعی سکور پر شاداب خان کی گیند کا شکار بن گئے وہ صرف 15 رنز ہی بنا پائے، اس کے بعد شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ نے باؤلرز کی خوب درگت بناتے ہوئے ٹیم کا سکور 179 تک پہنچا دیا۔

شان مسعود 75 رنز پر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ٹم ڈیوڈ نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر ٹیم کا مجموعی سکور 201 پر پہنچایا اور محمد وسیم کی گیند پر شاداب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے 27 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کے بعد ڈیوڈ ملر بھی 11 رنز ہی بنا پائے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو ان کے اوپنرز ناکام ثابت ہوئے، پہلے پاور پلے میں ہی دونوں پویلین لوٹ گئے، الیکس ہیلز 1 رنز ہی بنا پائے، رحمان اللہ گرباز 25 رنز بنا کر انور کی گیند پر محمد الیاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان شاداب خان اور کولن منرو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 91 پر پہنچا دیا، اس کے بعد کولن منرو اسامہ میر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ شاداب خان بھی 99 سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، دونوں نے بالترتیب 40 اور 44 رنز بنائے۔

ان کے بعد آنے والے کسی کھلاڑی نے سکور آگے بڑھانے کی کوشش نہیں کی اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتے گئیں، اعظم خان 3، آصف علی 8، مبشر خان 5، اور محمد وسیم 16 بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فہیم اشرف نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے ممکنہ ہار کو جیت میں بدل دیا اور وہ 51 رنز بنا کو ناٹ آؤٹ رہے، یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 205 کا ہدف 1 گیند پہلے ہی حاصل کر لیا، ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی نے 3، احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی ایک ہی وکٹ لے پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button