اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف پر اس لیے تنقید کرتاہوں کیونکہ یہ سب سے مقبول جماعت ہے، اقرارالحسن

لاہور(اے ون نیوز) عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن نے کہا کہ وہ تحریک انصاف پر تنقید اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے اور عوامی سطح پر اس کا اثر دیگر جماعتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ آپ کی تنقید کا محور پی ٹی آئی اور اس کے فالورز ہی کیوں ہوتے ہیں؟ جس پر اقرار الحسن کا جواب تھا کہ پی ٹی آئی پر اسلیے تنقید کرتاہوں کیونکہ یہ سب سے مقبول جماعت ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں سیاسی بیانیے بڑی حد تک تبدیل ہو چکے ہیں اور عوام کی توجہ کا مرکز پی ٹی آئی ہے، جس کے حامی ملک بھر میں نمایاں تعداد میں موجود ہیں۔

ادھر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایئرپورٹ واقعے پر اقرارالحسن کی حمایت کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اہلکار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے سخت الفاظ میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت، خاص طور پر وہ جو یونیفارم سے وابستہ ہو، ایک بھاری ذمہ داری عائد کرتی ہے، سرکاری نوکری میں رہتے ہوئے اور خاص طور پر عوام کی خدمت کے لیے مختص کاؤنٹر پر بیٹھ کر لوگوں کی تذلیل کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے.

یونیفارم ریاست کی علامت ہوتی ہے، جب کوئی اہلکار وردی پہن کر بدتمیزی کرتا ہے تو وہ صرف اپنی نہیں بلکہ پورے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے، اس طرح کے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ عوامی مقامات پر تعینات اہلکاروں کی اخلاقی تربیت میں بڑی کمی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button