
اسلام آباد(اے ون نیوز)سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان پارلیمنٹ صوبائی اسمبلی کے نام سامنے آ گئے،الیکشن کمیشن کی گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کو 15 جنوری تک مہلت.
الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروائی تو 16 جنوری سے رکنیت معطل کر دی جائے گی،گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں 23 ارکان سینٹ، 116 ارکان قومی اسمبلی شامل.
امیر مقام، سردار یوسف، مبارک زیب نے گوشوارے جمع نہیں کروائے،انجم عقیل خان، شیخ آفتاب، شہرام ترکئی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل،بیرسٹر عقیل، دانیال چوہدری بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل.
عطا تارڑ، علیم خان، شیخ وقاص اکرم نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے.