اسلام آباد(اے ون نیوز) محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کی رپورٹ جاری کر دی-
اے ون ٹی وی کے مطابق با لا ئی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش/ برفباری کا امکان ہے۔