
جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب میں 2 لاکھ سے زائد ممنوعہ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
کنگ فہد کاز وے، الحدیدہ اور دبئی پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے گاڑیوں اور مسافروں کے کپڑوں کے تھیلے میں چھپائی گئی ممنوعہ گولیاں برآمد کیں ۔
سعودی کسٹمز کے مطابق ۔ ممنوعہ گولیاں گاڑی کے دروازوں، کپڑوں کے تھیلوں ، ٹرک کے ڈرائیور کی سیٹ کے اندر چھپی گئی تھیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کےتعاون سے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔