
کراچی(اے ون نیوز)بیرونی قرض کی ادائیگیاں، ملکی ڈالرز ذخائر میں کمی جاری ہے.پاکستان کے مجموعی ڈالرز ذخائر میں ایک ہفتے میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی ہے.
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے پاس 16 ارب 37کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے،اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر1.5کروڑ ڈالر کم ہوکر11ارب 69کروڑ 52لاکھ ڈالر رہ گئے.
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق بینکوں کے ڈالر ذخائر1.7کروڑ ڈالر کم ہوکر4ارب 68کروڑ 30لاکھ ڈالر رہ گئے،نئی مانیٹری پالیسی جنوری میں ہی جاری ہوگی،حتمی تاریخ کا فیصلہ کل تک کرلیں گے.