اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لیبیا ، پاکستانی تارکین وطن کی ایک اورکشتی الٹ گئی،65افراد سوار

اسلام آباد (اے ون نیوز) لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں 65 پاکستانی شہری سوار تھے، کشتی مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔

ترجمان نے بتایا کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ بھجوایا گیا ہے ، سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button