اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

صوابی، سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

صوابی (اے ون نیوز) سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے یار حسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں کو یار حسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، مقتولین بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، بچوں کی 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء کے ناموں سے شناخت ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کا قاتل باپ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button