
اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی کابینہ میں توسیع ،ممکنہ نام سامنے آ گئے ہیں.
اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں 13 وفاقی وزیر، 11 وزیر مملکت، 3 مشیر شامل ہوں گے،سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بھی وزیراعظم کا مشیر بنایا جائے گا
ذرائع کے مطابق توقیر شاہ، محمد علی کو بھی وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ ،حنیف عباسی، معین وٹو، سردار یوسف، مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے.