
کراچی(اے ون نیوز)مصطفی عامر قتل کیس ،ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم ارمغان کے گھر پہنچی۔
ٹیم کی جانب سے انوینٹری تیار کی جا رہی ہے،گھر سے 18 مزید لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک آلات برآمد،ارمغان کی ملکیت بیش قیمت اوڈی کار بھی تحویل میں لے لی گئی۔
قیمتی کار مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی،ضبط شدہ کار کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا،ایف آئی اے ٹیم نے گزشتہ روز سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے۔
ٹیم کی جانب سے مزید سرچنگ کا عمل جاری ہے۔