کیلیفورنیا(اے ون نیوز)ٹیکنالوجی میں دن بدن جدت آتی جا رہی ہے اور بہت سے مسائل سے چھٹکارا پانے کےلئے اس پر کام بھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا ایپس کے پاسورڈ بھول جانے کا مسئلہ ہر ایک کے ساتھ درپیش ہے تاہم ماہرین نے اب اس کا حل بھی تلاش کر لیا ہے،ایکس (ٹوئٹر) میں اب آپ پاس ورڈ کے بغیر بھی لاک ان ہوسکیں گے۔
جی ہاں واقعی ایکس کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز سپورٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاس کی (passkey) ایک ایسا محفوظ طریقہ کار ہے جو پن کوڈ یا بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی کسی صارف کو ایکس اکاو¿نٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔
اس طرح ایکس اکاو¿نٹ میں لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔یہ پاس کی صرف آپ کی ڈیوائس میں محفوظ ہوگی تو اسے محفوظ سمجھا جا سکتا ہے۔
ایکس کی جانب سے آئی او ایس صارفین کے لیے پاس کی سپورٹ اپریل میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔یہ ٹیکنالوجی اب تک ایپل، مائیکرو سافٹ، گوگل، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور دیگر متعدد سروسز مں متعارف کرائی جاچکی ہے اور ایکس نے کافی تاخیر سے اسے اپنایا ہے۔
ایکس صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پاس کیز فیچر کو استعمال کرنے کے لیے نیوی گیشن بار میں یور اکاو¿نٹ پر کلک کریں۔اس کے بعد سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو سلیکٹ کریں اور پھر Security and account access کے آپشن پر کلک کریں۔
وہاں پہلے سکیورٹی اور پھر ایڈیشنل پاس ورڈ پروٹیکشن آپشن کو کلک کرکے پاس کی کو سلیکٹ کریں۔اس کے بعد اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کریں جس کے مطابق آپ ڈیوائس کے اسکرین لاک یا فنگر پرنٹ یا چہرے کو پاس کی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔