اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو ایکس تک رسائی میں دشواری، مسک کا سائبر حملے کا دعویٰ

لندن(اے ون نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے صارفین کی جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی بندش اور رسائی میں مشکلات کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جب کہ پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکس پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پیر کے روز سہ پہر 3 بج کر 2 منٹ پر پاکستان میں صارفین کی جانب سے ایکس کے بارے میں 65 رپورٹس موصول ہوئیں جن میں سروس میں مسائل کی نشاندہی کی گئی جب کہ رات 9 بجکر 32 منٹ تک شکایات کی تعداد 100 سے بڑھ گئی تھیں۔

صارفین کی جانب سے ایکس تک رسائی سے متعلق شکایات ملک کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی اور کراچی سے موصول ہوئیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کے علاوہ امریکا میں بھی ’ایکس‘ صارفین کو پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ٹریکنگ ویب سائٹ پر صارفین کی جانب سے جمع کرائے گئے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ایکس کی بندش سے متعلق 26 ہزار 279 صارفین نے شکایت کی، جب کہ دن کے آغاز میں یہ تعداد 40 ہزار تک گئی تھی۔

ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں 10 ہزار 800 سے زائد ایکس صارفین نے بندش کی شکایات کیں، پلیٹ فارم کی بندش کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے معاملے کی وضاحت کرنے کے لیے رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

انٹرنیٹ ٹریکنگ مانیٹر نیٹ بلاکس نے بھی شام 7 بج کر 17 منٹ پر اطلاع دی کہ ایکس کو عالمی طور پر بندش کا سامنا ہے اور اس واقعے کا ملکی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button