
نئی دہلی (اے ون نیوز) پہلگام حملے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے امکانات میں اضافہ ہوگیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے جواب میں ہندوستانی مسلح افواج کو مکمل آپریشنل آزادی حاصل ہے، وہ اپنی مرضی سے وقت، ہدف اور کارروائی کا طریقہ طے کرسکتی ہیں۔