اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

حکومت کی پاور اسمارٹ ایپ کے ذریعے پروٹیکٹڈ صارفین اضافی بل کی مشکل سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

لاہور(اے ون نیوز)حکومت نے بجلی صارفین کے لیے پاور اسمارٹ ایپ متعارف کروادی جس سے صارفین اپنے میٹر کی ریڈنگ کا اندراج خود کرسکیں گے۔

اس سہولت کے ذریعے پروٹیکٹڈ صارفین بھی میٹر ریڈر کی تاخیر کے باعث اضافی بل کی مشکل سے بچ سکیں گے۔

بجلی صارفین کے لیے پروٹیکٹڈ کٹیگری ایک اہم سہولت ہے جس کے تحت 200 یونٹ تک بجلی سستے نرخوں پر فراہم کی جاتی ہے۔

تاہم میٹر ریڈر کی تاخیر یا غفلت اس سہولت کو مہنگے بوجھ میں بدل دیتی ہے اور مقررہ وقت پر ریڈنگ نہ ہونے سے یونٹس بڑھ جاتے ہیں جس سے صارف پروٹیکٹڈ کٹیگری سے نکل کر مہنگی بجلی کی سلیب میں چلا جاتا ہے اور دوبارہ سستی بجلی کے لیے 6 ماہ کا انتظار لازم ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button