اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ریکار ڈ توڑنے کا سلسلہ جاری،70ہزار کی تاریخی بلند سطح عبور کرلی

کراچی(اے ون نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ کا ریکار ڈ توڑنے کا سلسلہ جاری،70ہزار کی تاریخی بلند سطح عبور کرلی۔

منتخب حکومت کے قیام کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دوسرے کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 524ٍ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 144 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 41 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 511 پوائنٹس یا 0.73 فیصد اضافے کے بعد 70 ہزار 131 پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی نئی ب±لند ترین سطح پر پہنچاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button