اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کو  1.1 ارب  ڈالر  اسی  ہفتے موصول ہونےکا امکان ہے۔

خیال رہےکہ آئی ایم ایف کا وفد قسط جاری کرنے کی سفارش کر چکا تھا۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدےکے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔

ارینجمنٹ معاہدےکے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button