
لاہور(اے ون نیوز)مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کےلئے تیار ہو گئے ہیں۔
دنیا نیوز کے سینئر تجزیہ کار کامران شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماو¿ں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس حد تک مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملنے کو بھی تیار ہیں جیسا کہ وہ ماضی میں بنی گالہ جا چکے ہیں جب عمران خان اسلام آباد میں دھرنا دیے بیٹھے تھے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ پاکستان کی جمہوریت اور عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہو گی، نواز شریف اور عمران خان اپنا نام تاریخ میں پاکستان کے دو بڑے Statesmen کے طور پر لکھوا لیں گے۔