اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی بسوں سے 9 مسافروں کو اغواکرکے شہیدکردیا

لورالائی(اے ون نیوز)فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے شہید کردیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے، لورالائی کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے شہیدکیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب کے مطابق شہید مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بےگناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، بےگناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ واقعےکی اطلاع ملتےہی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، دہشت گرد تاریکی میں فرار ہوئے، ان کا تعاقب جاری ہے، سکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button