اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

چکوال میں افسوسناک حادثہ: موٹر وے پر مسافر بس کھائی میں جا گری، 9 جاں بحق، 17 زخمی

چکوال (اے ون ٹی وی نیوز) – موٹر وے ایم 2 پر چکوال کے قریب ڈھوک سیال کے مقام پر پیش آنے والے المناک حادثے میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ اچانک تیز رفتاری یا تکنیکی خرابی کے باعث کھائی میں جا گری۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر کلرکہار ٹراما سینٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نوری آباد میں دوسرا حادثہ
ادھر جامشورہ میں نوری آباد کے قریب کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ٹرک ڈرائیور اور کوچ کا ہیلپر شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button