اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (اے ون نیوز) خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں سول جج نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کردوں گا۔

جج کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عدالت نے سماعت میں 12:30 بجے تک وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا عدالت نے عمران خان کو فرد جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے طلب کیا ہے، ابھی انہیں مقدمے کی کاپیاں فراہم کرنی ہیں، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر رہا ہوں۔

وکیل صفائی انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، وزیرآباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک عمران خان مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، عدالتوں سے سابق وزیراعظم نہیں بھاگ رہے، کوئی بہانہ نہیں کر رہے، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔بعدازاں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینےکے لیے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے، اس کے بعد ہی مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔

واضح رہےکہ خاتون جج کو دھمکانےکےکیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button