اہم خبریںتازہ تریندنیا

پاسداران انقلاب نے ایک اور بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

تہران(اے ون نیوز)ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک اور بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر امریکی فوج سے رابطے میں تھا۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو پہلے آبنائے ہرمز میں مبینہ ناکہ بندی ختم کی جائے۔ یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی اور بحری نقل و حرکت پر پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جہاز نے آبنائے ہرمز میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی اور بارہا وارننگز کے باوجود اپنے راستے میں تبدیلی نہیں کی۔ ایران کے مطابق جہاز کی جانب سے ہدایات نظر انداز کیے جانے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایرانی حکام نے مزید الزام عائد کیا کہ جہاز کا امریکی فوج سے رابطہ تھا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس اسٹریٹجک بحری گزرگاہ پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اسے “سرخ لکیر” تصور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث بحری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button