
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں جارج بش نہیں ہوں، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جوہری خطرے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں مل کر تعاون کرنا ہوگا، میں جارج بش نہیں ہوں، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کو اس لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے رہےکہ اگر ایران نیوکلیئر پاور بن گیا تو وہ اسے استعمال کرے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ہمارے پاس 4 ہزار نیوکلیئرہتھیارہیں اور روس دوسرے نمبرپرہے، چین کے پاس اس وقت 600 نیوکلیئرہتھیار ہیں مگر اگلے 10 سال میں ہمارے جتنے ہو سکتے ہیں، ابھی چین جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں ہم سے بہت پیچھے ہے، میرے پہلے دور میں نیوکلیئرہتھیاروں کو اپ گریڈ کیا گیا اور نئے بنائےگئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے بطورصدریہ بہت مشکل ہے کہ کہوں کہ نیوکلیئرہتھیاروں کی تعداد آدھی کی جائے یا کہوں کہ نیوکلیئر ہتھیاروں سے جان چھڑا لیتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ آؤٹ آف کنٹرول ہے اور چین نے پہلی بار اس کی مذمت کرنے پر اتفاق کیا ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پاس جعلی اختیار ہے کہ وہ کسی ملک کے سربراہ کو جاکر گرفتارکرلیں گے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ بغیرکسی وجہ کہ یہ سب کچھ کررہی ہے، میں تجارت کے ذریعے ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔



