
لاہور (اے ون ٹی وی نیوز) شہریوں کے لیے حلال گوشت کی پہچان ایک اہم مسئلہ رہا ہے، خاص طور پر ہوٹلوں اور بازاروں میں فروخت کیے جانے والے گوشت کے معیار پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ اس مسئلے پر ویٹرنری ماہر ڈاکٹر محمد علی نے عوام کو ایک سادہ اور مؤثر حل فراہم کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد علی کے مطابق حلال طریقے سے ذبح کیے گئے جانور کے گوشت کا رنگ برائٹ چیری ریڈ (سرخ) ہوتا ہے، جبکہ غیر حلال طریقے سے حاصل شدہ گوشت یا مشتبہ گوشت کا رنگ گہرا سرخ یا کبھی کبھار نیلگوں (bluish) ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گدھے کے گوشت کا رنگ خاص طور پر گہرا ہوتا ہے اور اس میں نیلاہٹ کا عنصر پایا جاتا ہے جو اسے آسانی سے پہچاننے میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کی تجویز:
اگر کسی شہری کو ہوٹل یا گوشت کی دکان پر فراہم کیے گئے گوشت پر شک ہو تو وہ ELISA (ایلائزا) یا PCR ٹیسٹ کے ذریعے گوشت کی سائنسی تصدیق کروا سکتا ہے۔
ڈاکٹر محمد علی نے عوام پر زور دیا کہ وہ گوشت خریدتے وقت محتاط رہیں اور گوشت کا رنگ، بو اور ساخت کو بغور جانچیں۔ مشکوک صورت میں قانونی اداروں سے رجوع کریں۔