اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

لکی مروت میں افسوسناک واقعہ: گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی

لکی مروت(اے ون نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک دلخراش واقعے میں گولہ پھٹنے سے 5 کم عمر بچے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 12 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت کی تحصیل سر بند کے ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں پرانا گولہ کھیلتے وقت بچوں کے ہاتھ لگ گیا اور پھٹنے سے قریبی افراد بھی متاثر ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان تھیں۔

طبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقاتی ادارے موقع پر موجود ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button