اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹیرف میں اضافہ کردیں گے، صدر ٹرمپ

ٹرمپ کا سی این بی سی کو انٹرویو، بھارت کو تجارتی پابندیوں کی وارننگ، قیمتوں میں اضافے کی پیش گوئی

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف تجارتی دباؤ بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو آئندہ 24 گھنٹوں میں اس پر مزید ٹیرف میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے CNBC کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔

25 فیصد ٹیرف کے بعد مزید سختی کا اعلان متوقع
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت پر پہلے ہی 25 فیصد ٹیرف عائد ہے لیکن اس میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندر نئے تجارتی اقدامات کا اعلان کر دیا جائے گا۔

دوائیں اور اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ موجودہ تجارتی تناؤ کے نتیجے میں امریکا میں درآمدی ادویات کی قیمتیں 150 سے 250 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے اس پیش رفت کو بھارت کی موجودہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

بھارت کی برآمدی صنعت متاثر ہونے کا خدشہ
ٹرمپ کی جانب سے متوقع ٹیرف کا سب سے زیادہ اثر بھارت کی ٹیکسٹائل، فارما اور آٹو پارٹس جیسی برآمدی صنعتوں پر پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام بھارت پر روس سے تیل کی خریداری محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔

بھارت کا مؤقف: فیصلے آزادانہ طور پر کیے جائیں گے
بھارت پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ اپنی قومی ضروریات کے تحت آزادانہ فیصلے کرے گا اور روس سے توانائی کی خریداری اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

عالمی منڈی کی نظریں صورتحال پر
یہ صورتحال اب عالمی تجارتی منڈیوں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی تجزیہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ امریکا–بھارت تعلقات میں یہ ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button