پاکستانتازہ ترین

شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف فردِ جرم عائد ہونے سے متعلق سماعت ہوئی،شہباز گِل کے وکیل اور سپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button