اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور: گینگ ریپ کیس کا مرکزی ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

لاہور (اے ون نیوز)چوہنگ لاہور میں خاتون کے گینگ ریپ کیس میں مرکزی ملزم عمران پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے قصور میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران نے اجتماعی زیادتی کی مکمل منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران انسپکٹر شاہد بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت محفوظ رہے، البتہ پولیس موبائل اور جیکٹس کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی کیس میں ملوث تین ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button