اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے حق میں احتجاج، سیکڑوں گرفتار

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے حامیوں نے مظاہرہ کیا جس کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 365 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان میں خواتین بھی شامل تھیں۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے نعرے درج تھے۔

منتظمین کے مطابق احتجاج میں 600 سے زائد افراد شریک ہوئے، تاہم پولیس نے اس تعداد کو کم قرار دیا۔ حکام کے مطابق فلسطین ایکشن پر جولائی 2025 سے ٹیررازم ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے اور اس کی رکنیت یا حمایت پر 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button