اہم خبریںتازہ تریندنیا

برازیلین حسینہ نے بھارتی نوجوان کو دل دے دیا، کامیاب محبت کی شادی کی کہانی بیان کر دی

ممبئی(اے ون نیوز)برازیل کی حسینہ بھارتی نوجوان کو دل دے بیٹھی، جس نے اپنی محبت کی کامیاب شادی کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برازیل کی ایک خاتون تائنا شاہ نے اپنے بھارتی شوہر کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی شیئر کی ہے، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Tainá Shah (@tainashah)


تائنا کا کہنا ہے کہ ان کی اپنے گجراتی شوہر سے 2020ء میں کورونا کی وباء کے دوران سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی تھی، کچھ عرصے بعد ان کے شوہر برازیل پہنچے اور پہلی ہی ملاقات کے 5 ماہ بعد ہم دونوں نے شادی کر لی۔

دونوں کی شادی برازیل میں انجام پائی، اس خوبصورت رشتے کو اس کے شوہر کے بھارتی خاندان نے دل سے قبول کیا اور بھرپور حمایت کی۔


برازیلی خاتون نے لکھا ہے کہ ہم مختلف ثقافتوں سے آئے ہیں مگر ہماری قدریں ایک جیسی ہیں، ہمارا پیار اور ایک دوسرے کے لیے احترام دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

تائنا شاہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ دونوں رنگ و نسل کے تعصبات کے خلاف ہیں اور ایک ایسی محبت کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو سرحدوں اور روایتی رکاوٹوں سے بالاتر ہو۔


برازیلی خاتون کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے، انہیں صارفین کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button