
جدہ(اے ون نیوز)پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ٹیم کی جیت کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ہوئے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک کلپ میں رونالڈو کو پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران دعا کرتے ہوئے جا سکتا ہے، یہ میچ سعودی کلب النصر اور الاہلی کے درمیان کھیلا گیا۔
ویڈیو میں فٹبالر کو پنالٹی کِک سے قبل اپنی کامیابی کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا کرتے دیکھا گیا جس کے بعد مداحوں نے ان کی عاجزی اور احترام کو سراہا۔
تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئیں اور ہزاروں صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو ناصرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔
https://x.com/atletik6tr/status/1959278028296421431?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1959278028296421431%7Ctwgr%5E1d66bd4ff3f920d27fb2537e16f56cf7d070c113%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geonewsurdu.tv%2Flatest%2F413319-