اہم خبریںتازہ تریندنیا

دنیا کے10بہترین شہروں میں جنوبی افریقہ کا کیپ ٹاﺅن سرفرست

واشنگٹن (اے ون نیوز )ٹائم آﺅٹ کے سالانہ سروے میں 2025 کےلئے 50بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دنیا کے 10 بہترین شہروں میں جنوبی افریقہ کا کیپ ٹاﺅن سرفرست ہے ۔اس کےلئے ماہرین کے ساتھ ساتھ وہاں کے مقامی رہائشیوں کی رائے کو مدنظر رکھا گیا۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس سروے میں 18 ہزار سے افراد کو شامل کیا گیا تھا اور شہروں کے معیار زندگی، خوراک کی قیمتوں، ثقافت اور دیگر پہلوں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی۔فہرست میں شامل ٹاپ 10 شہر وں میں کیپ ٹاﺅن، جنوبی افریقا کو 2025 کےلئے دنیا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔

بینکاک، تھائی لینڈ یہ اس فہرست میں ایشیا کا سب سے بہترین شہر ہے ۔یہ اس فہرست میں دنیا کے دوسرے جبکہ ایشیا کے سب سے بہترین شہر کی حیثیت سے موجود ہے۔یہ دنیا کے دوستانہ ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں ہر ایک گرم جوشی سے خیرمقدم کیا جاتا ہے۔اسے مسکراہٹوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے جبکہ یہاں کی جدید اور قدیم عمارات بھی اس کی ثقافت کو خاص بناتی ہیں۔نیویارک کو دنیا کا تیسرا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔

نیویارک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ شہر ہے جو کبھی سوتا نہیں۔یہ وہ شہر ہے جہاں دنیا کے ہر حصے کے باسی رہائش پذیر ہیں اس لیے سیاحوں کو غیرملک میں زیادہ اجنبیت بھی محسوس نہیں ہوتی۔ میلبرن، آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے ۔اسے آسٹریلیا کا ثقافتی دارالحکومت بھی قرار دیا جاتا ہے ۔آٓسٹریلیا کا یہ شہر اپنے پکوانوں اور ثقافت کے لیے معروف ہے۔

درحقیقت اسے آسٹریلیا کا ثقافتی دارالحکومت بھی قرار دیا جاتا ہے جبکہ یہ دنیا کی coolest اسٹریٹ کا بھی گھر ہے۔ پانچویں نمبر پر برطانوی دارالحکومت لندن ہے ۔ یہ ان چند شہروں میں سے ایک ہے جہاں ہر سال سب سے زیادہ سیاح رخ کرتے ہیں۔

لندن دنیا کے ممتاز تجارتی، معاشی اور ثقافتی مراکز میں سے ایک ہے۔ میکسیکو سٹی، میکسیکو ساتویں نمبر پر براجمان ہے ۔میکسیکو کا یہ شہر اس ملک کا ثقافتی مرکز بھی ہے۔یہاں کے پکوان، موسم اور سستے طرز زندگی نے اسے فہرست میں 7 ویں نمبر پر پہنچایا۔چھٹے نمبر پر نیو اورلینز، امریکا شامل ہے ۔اس کی تاریخ کافی منفرد ہے جبکہ عمارات کا طرز تعمیر دنگ کر دینے والا ہے۔یہاں فنون لطیفہ پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے جبکہ لائیو موسیقی ہر ایک کو محظوظ کرتی ہے۔ یورپی ملک پرتگال کے شہر پورٹو کو فہرست میں 8 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ شہر بہت زیادہ خوبصورت ہے اور مارچ میں اسے ورلڈ ٹریول ایواڈ نے یورپ کے بہترین ساحل والا شہر قرار دیا تھا۔اس کے علاوہ یہاں کے پکوان اور ہوٹلوں کو بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ نویں نمبرپر شنگھائی، چین ہے ۔ شنگھائی کو چین کا صنعتی ہب بھی کہا جاتا ہے ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہاں کی گہماگہمی اور ثقافت بھی لوگوں کے دلوں کو چھو لینے والے عناصر ہیں۔

یہاں کے خوبصورت باغات، شہریوں کے باہمی احترام اور صفائی وغیرہ اسے بہترین بناتے ہیں۔اب یہاں فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے کیونکہ الیکٹرک گاڑیوں کا زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ کوپن ہیگن، ڈنمارک فہرست میں 10ویں نمبر پر ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button