اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

راولپنڈی، 7 سالہ بچی کی قبر مٹی کھودی گئی، کفن حویلی سے ملا، والد کا دعویٰ

راولپنڈی(اے ون نیوز)تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں مبینہ طور پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کے رہائشی ظفر اقبال نے بتایا کہ ان کی بیٹی علینہ 26 اگست کو وفات پا گئی تھی اور تدفین خان کالونی قبرستان میں کی گئی تھی۔ والد کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح فاتحہ کے لیے قبرستان پہنچے تو دیکھا کہ بیٹی کی قبر کھدی ہوئی تھی اور کفن قریبی حویلی میں پڑا ہوا تھا۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دھمیال اور دیگر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ والد کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے تاہم فی الحال قبر موجود ہے اور معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے قبر کشائی کی اجازت عدالت سے لی جا رہی ہے۔ قبر کشائی کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ والد کی بات درست ہے یا نہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع کے قریب سے سفید کپڑا برآمد ہوا ہے تاہم ابھی یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کفن ہی ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button