
لاہور (اے ون نیوز) دریائے راوی کا بند ٹوٹ گیا، لاہور کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی داخل۔
اے ون ٹی وی کےمطابق دریائے راوی کا پانی غیر متوقع طور پر لاہورکے بادامی باغ کے علاقہ میں داخل ہو گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں رِنگ روڈ سے ملھقہ بادامی باغ کے علاقہ میں راوی دریا کاسیلابی پانی داخل ہوا ہے۔
اس سے پہلے دریائے راوی کا پانی موہلنوال کے علاقہ میں ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا جہاں سے مکینوں کا انخلا رات گئے تک جاری رہا۔
شاہدرہ کی آبادیوں کو دریا کا پانی داخل ہو جانے کا سب سے زیادہ خطرہ تھا، شاہدرہ کی نشیبی آبادیوں عزیز کالونی اور فرخ آباد میں بھی پانی داخل ہوگیا اورگھروں میں پانی جمع ہو گیا۔
ان علاقوں میں مکینوں نے انتظامیہ کے بار بار انتباہ کے باوجود علاقہ نہیں چھوڑا ، چند مکین علاقہ چھوڑ کر چلے گئے۔ کچھ اب تک اپنے پانی میں گھرے ہوئے گھروں میں بیٹھے ہیں۔جبکہ موہلنوال سے ملحقہ ملکہ تھیم پارک میں بھی دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا ۔
علیم خان کے سوسائٹی پارک ویو کے کرسٹل بلاک میں بھی دریائے راوی کا پانی داخل ہو چکا.