اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

بڑی امیدیں ہیں، پاکستان نے اسرائیل کو روکا تو ظلم رک سکتاہے، اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےکہا ہے فلسطینیوں کو  پاکستان سے بڑی امیدیں ہیں، پاکستان ایک بہادر ملک ہے، اگر  یہاں سے اسرائیل کو  روکا گیا تو ظلم  رک  سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی حرمت مسجد اقصیٰ کانفرنس سے ویڈیولنک پر خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اچانک  غزہ  پر حملہ کرکے اسے ہمیشہ کے لیے ختم کر دینا چاہتا تھا، ہم  نے اسرائیل کے حملے سے قبل  اپنے دفاع  میں اسرائیل پر حملہ کیا۔

 اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ  اور  بیت المقدس پر ہمیشہ کے لیے قبضہ کرلینا چاہتا تھا، دوسری طرف مسلمان ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانےکا پلان چل رہا تھا، اوسلو  معاہدے  پر عمل درآمد نہیں ہوا، ہمارے مزید علاقوں پر قبضے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا  تھا کہ 7 اکتوبر  سے اب  تک  20  ہزار  سے زائد فلسطینی شہید  ہوچکے ہیں، اسرائیل نے ہمارے 16 ہزار کے قریب لوگوں کو گرفتار کر رکھا ہے، اسرائیل ہمارے بہت سے علاقوں پر قابض ہے۔

حماس سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مجاہدین ہر سطح پر اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں، فلسطینیوں کو  پاکستان سے بڑی امیدیں ہیں، پاکستان ایک  بہادر ملک ہے، اگر یہاں  سے اسرائیل کو  روکا گیا تو ظلم رک  سکتا ہے، ہمیں پاکستان سے بہت امید ہےکہ یہ مجاہدین کا ملک ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ  اسرائیل کا ساتھ امریکا اور دیگر ممالک دے رہے ہیں، ہمیں امید ہےکہ اسرائیل پسپا ہوگا اور حق کی فتح ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button