
ملتان (اے ون نیوز) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم پی اے داؤد خان جتوئی کی ضمانت خارج کردی ، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
جسٹس طارق ندیم نے ضمانت پر سماعت کی،پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے داؤد خان جتوئی پر ڈاکٹر کو قتل کرانے کا الزام ہے۔
داؤد خان جتوئی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں جو 2024 کے انتخابات میں پی پی-270 مظفر گڑھ-III سے منتخب ہوئے تھے۔