
لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر باپ کو قتل کر دیا، قاتل بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر سگے باپ کو سلنڈر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق علی رضا نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنے بات شوکت کو قتل کیا جسے ڈولفن اسکواڈ نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم 15 کال کی اطلاع پر موقع پر پہنچی تھی جس نے قاتل بیٹے کے فرار کی کوشش ناکام بناکر اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ پر تشدد کے دوران ملزم علی رضا نے سلنڈر اٹھا کر سر پر دے مارا جس سے 70 سالہ شوکت علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
گرفتار ملزم کو کارروائی کیلئے تھانہ ہنجروال کے حوالے کردیا گیا ہے اور متعلقہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔