
کوئٹہ(اے ون نیوز)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے.
کوئٹہ کے نواحی علاقے غزا بند میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے غزا بند میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا، پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دریں اثنا، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخواج کے 8 دہشہلاک ہوگئے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔