اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

پشاور (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو پشاور کینٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ” صنم جاوید کو پشاور سے اٹھا لیا گیا.

کچھ دیر پہلے پشاور کی ایک مصروف شاہراہ سے دو گاڑیوں نے ان کی گاڑی کا راستہ روکا اور زبردستی کھینچ کر گاڑی سے نکالا اور ان کے ہم سوار دوستوں کے سامنے زبردستی اپنی گاڑیوں میں ڈال کے لے گئے۔”

اینکر عمران ریاض خان کے مطابق ” صنم جاوید کو پشاور کینٹ سے نامعلوم افراد نے اٹھا لیا۔ دو ویگو ڈالوں نے کارروائی کی، کوئی پویس ساتھ نہیں تھی۔”

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم ویب سائٹ آزاد اردو کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صنم جاوید کو پرتشدد واقعات کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان پر سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید بھی اس سے پہلے گرفتار ہوچکی ہیں، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button