اہم خبریںتازہ تریندنیا

حماس مذاکرات میں اہم معاملات پر اتفاق کر رہی ہے، ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی جلد ہونےکی امید

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کےلیے زبردست پیش رفت کر رہے ہیں، توقع ہے غزہ جنگ بندی سےمتعلق معاہدہ جلد ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس ان چیزوں سے اتفاق کر رہی ہے جو بہت اہم ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ تمام ممالک نے غزہ امن منصوبےکا خیرمقدم کیا ہے، ترک صدر اور اردن کے شاہ سے بات ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے یہ نہیں کہا کہ یرغمالی ڈیل پر منفی رویے سے باز رہیں،صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر تجارت اور ٹیرف سے جنگیں روکنے کا ذکر کیا۔

امریکی صدر نےکہا کہ تجارت اور ٹیرف سے 7 جنگیں روکیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی روکی، جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ فوج تعیناتی کےبعد واشنگٹن ڈی سی پرامن شہربن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button