اہم خبریںتازہ ترینتجارت

مرغی پہنچ سے دور،نئی قیمت نے ہوش اڑا دیئے

لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں سستے پروٹین کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور اوورچارجنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے کے اضافے کے بعد فی کلوگرام 446 روپے ہو گئی ، شہر میں زندہ برائلر فارم ریٹ 280 روپے، تھوک 294 روپےجبکہ پرچون میں 308 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت بھی بڑھی ہے جس کے تحت ایک درجن انڈے 335 روپے جبکہ پیٹی کی قیمت 9,930 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب سرگودھا میں سردی کی آمد کے ساتھ انڈوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے میں 55 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انڈوں کی قیمت 280 سے بڑھ کر 335 روپے فی درجن تک جا پہنچی،مہنگائی سے شہری پریشان ہیں، انڈے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے، شہریوں نے انتظامیہ سے انڈوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button