اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ ،ٹرین میں مسافروں پرچاقو کے حملے

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ایک تیز دھار آلے سے حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو مقامی وقت شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ٹرین میں سوار متعدد مسافروں کو لندن جانے والی بسوں میں منتقل کر دیا گیا۔

کیمرج شائر پولیس نے واقعے کو ‘بڑا حادثہ’ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران اس حملے کی تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق اس نے ایک شخص کو دیکھا جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ‘ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس خوفناک اور افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابھی تک حملے کی وجوہات کے بارے میں کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button