اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لی گئی

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 859 کو پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی میں اتار لیا گیا۔

مسافروں کے مطابق پرواز لاہور سے جدہ جا رہی تھی، جس میں متحدہ عرب امارات کے قریب پرندہ ٹکرا گیا ، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔

طیارے نے صبح 7 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ، طیارے میں عمرہ زائرین سمیت تقریباً 300 مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کراچی ، پرواز پی کے 859 لاہور سے 13 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی، طیارے کی ونڈ سکرین سے پرندہ ٹکرایا جس سے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button