اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

رشوت لینےکا الزام، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار7افسران مستعفی ہوگئے

لاہور (اے ون نیوز) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول ہوگئے۔

ذرائع نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن نے ملزمان کے استعفے دو دن پہلے وزارت داخلہ کو بھجوائے، وزارت داخلہ نے اب تک ان استعفوں کی منظوری نہیں دی۔

گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا۔

گرفتار آٹھ میں سے سات افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپیکٹرز شامل ہیں، ملزمان کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button