اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد(اے ون نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے جس کے بعد وہ بنگلا دیش پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا سربراہ جے یو آئی بنگلا دیش میں عالمی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں دنیا بھر سے علماء و مشائخ کو مدعو کیا گیا ہے۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے 26 ویں ترمیم سے نکالے گئے نکات کو 27 ترمیم میں شامل کر کے عہد شکنی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button