پاکستانتازہ تریندنیا

نیدرلینڈز کے سفارتخانے میں تعینات افسر کا حساس ڈیٹا کا حامل آئی فون چوری ہو گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یورپی ملک نیدرلینڈز کے سفارتخانے سے حساس ڈیٹا کا حامل آئی فون چوری ہو گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ آئی فون سفارتخانے میں تعینات سینئر پولیس آفیسر ثاقب ریاض کا تھا، جو سیکٹر جی 6میں آبپارہ مارکیٹ سے چوری ہوا۔

ثاقب ریاض کسی کام سے مارکیٹ گیا تھا جہاں اس کا فون گم ہو گیا، جس کا اسے بعد ازاں احساس ہوا۔ سفارتخانے کے آپریشنز منیجر کی طرف سے آبپارہ پولیس سٹیشن میں آئی فون گم ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اس آئی فون میں سفارتخانے سے متعلق حساس نوعیت کا ڈیٹا موجود ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button