اہم خبریںتازہ ترینکھیل

سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے، آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر دیا

دبئی(اے ون نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق 11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نےمقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے۔ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کی سزا قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ پہلےون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button