اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ریاض(اے ون نیوز)اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو75.44 میٹر ، دوسری تھرو83.05 میٹر ، تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جبکہ چوتھی باری میں انہوں نے77.06 میٹر کی تھرو کی۔

ارشد ندیم نے83.05 کی تھرو کےساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کےساتھ برانز میڈل جیت گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button